ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھائی لینڈ امریکا کی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرے گا اور غیر ٹیرف تجارتی رکاوٹیں بھی دور کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدہ شاندار ہوگا، جس کی حتمی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں طے کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کا حل بھی انہوں نے کرایا، تاہم اس جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ بھی انہیں نہیں دیا گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...