امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔

کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں بچ جانے والے امریکی فوج کے میجر سٹیفن ریمزباٹم نے امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے قبل ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کی اطلاعات کے باوجود فوجی اڈے پر مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میجر نے بتایا کہ یکم مارچ کو کویت کے پورٹ شعیبہ فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ اڈے پر فضائی حملوں سے بچاؤ کے لئے مناسب مضبوط پناہ گاہیں، ڈرون شکن نظام اور طبی سہولیات موجود نہیں تھیں۔

امریکی انٹیلی جنس نے پہلے ہی اس اڈے کو ممکنہ ایرانی ہدف قرار دیا تھا، تاہم وعدے کے باوجود ڈرون شکن دفاعی نظام فراہم نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...