چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں؟ کے سوال پر جواب دینے سے سے انکار کردیا۔
آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران چین کو ایران سے تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے کہیں گے یا نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ایران سے تیل کی خریداری کا معاملہ اٹھائیں گے؟
اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ان سے وہی سوال کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments