ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کی گئی ہے، آیت اللہ وحید کی نماز جنازہ، تدفین، تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی، وہ دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 2018 تک آیت اللہ وحید خراسانی کا تدریسی سلسلہ جاری رہا تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...