فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

بلوچستان کے بے گناہ عوام کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ تیزی سے بے نقاب ہورہا ہے۔

مستونگ میں چند روز پیشتر دہشت گردوں کے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے میں متعدد مقامی مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا تھا، مستونگ حملے میں کئی گھرانے اپنی چھت، سامان اورعمر بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم ہوگئے اور اب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

مستونگ دھماکے کے ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہمارے مکان رہائش کے قابل نہیں رہے اس لئے نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہم اس شدید سردی کے موسم میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور مستونگ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نہ صرف سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں بلکہ صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کے بھی دشمن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...