بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ملاقات کی، جس میں سید شفقت شاہ شیرازی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں سجاول کے عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے اقدامات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...