کے پی کے شہری عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کیلئے پرعزم
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ملکی عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی نمایاں شمولیت پر خیبر پختونخوا کے شہریوں نے عسکری و سیاسی قیادت پر بھرپور اعتماد اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا نمایاں مقام حاصل کرنا پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، اس سے عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کا عالمی فہرست میں سرِفہرست آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک کی باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے جس سے سفارتی تعلقات اور معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
عوامی حلقوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی خطے میں امن و استحکام کی نئی راہیں کھولے گی۔
عوام کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا، شہریوں نے پاک فوج اور ملکی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ملنے والا یہ اعزاز ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح اور مضبوط پیغام ہے۔
عوام نے توقع ظاہر کی ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اسی ہم آہنگی اور جذبے کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی تاکہ ترقی و خوشحالی کے خواب حقیقت بن سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments