سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب ارسال کر دیا ہے۔

جواب ارسال کیے جانے کی تصدیق ذرائع نے کی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چودھری سالک حسین نے اپنے جواب میں کیا مؤقف اختیار کیا ہے اور کن قانونی نکات کو بنیاد بنایا ہے۔

واضح رہے کہ چودھری سالک حسین نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے، بعد ازاں 11 نومبر کو انہوں نے بتایا تھا کہ قانونی نوٹس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے اور اسے چند روز میں سامنے لایا جائے گا۔

اب ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی جانب سے جواب ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس پر قانونی کارروائی کا معاملہ مزید آگے بڑھ گیا ہے۔

تاہم چودھری سالک حسین کے تحریری جواب کا متن، ان کی جانب سے اپنایا گیا دفاع اور آئندہ قانونی لائحہ عمل تاحال منظر عام پر نہیں آیا، اس حوالے سے دونوں جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...