جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع

دیامر: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا وقت شروع ہو گیا، پولنگ صبح شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن ٹربیونل نے سید امام مالک کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، سید امام مالک نے 3 پولنگ سٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کی تھیں۔

پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے عطاء اللّٰہ شاہ کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے 6 ہزار 618 ووٹ حاصل کیے تھے۔

عطاء اللّٰہ شاہ کو سید امام مالک پر صرف 13 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، الیکشن ٹربیونل نے 6 نومبر کو ان کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تینوں پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 780 ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...