نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

پشاور: (دنیا نیوز) نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف فوجداری قانون کے دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کردیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف 87 نوٹس گھر اور دفتر پر آویزاں کیا جائے گا، سہیل آفریدی کو پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت فوجداری قانون کے دفعہ 512 کے تحت اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

پراسیکیوشن کا مزید کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ہی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان کی درخواست پر نامز د کردیا گیا ہے۔

حملہ کیس میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ہیں، کیس کی ٹرائل زیر سماعت ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...