غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس: گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کے کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواستِ ضمانت پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ملزم کو 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
حکم نامے کے مطابق ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں، بنیادی الزام جائے وقوع سے شواہد غائب کرنے کا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے ہی جیل میں ہے، مزید تفتیش کے لیے پولیس حراست درکار نہیں۔
عدالت نے ملزم ساجد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments