بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم اور دیگر معاملات پر کسی نے بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے بات کرے۔

 

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تین گھنٹے کی ملاقات کسی اور سے ہو سکتی ہے تو فیصلہ ساز خود بانی پی ٹی آئی سے بات کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں صوبوں کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوگی تو ہی کوئی بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ ابھی تک آئینی ترمیم کا متن بھی سامنے نہیں آیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں صوبوں کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، جب بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوگی تو ہی کوئی بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے برعکس کوئی بات نہیں کریں گے۔ ابھی تک آئینی ترمیم کا متن بھی سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر سے کہا تھا کہ جو بھی بات کرنی ہے ان سے کی جائے، جس نے بات کرنی ہے وہ خود ان سے کرے، صرف ایک رکن قومی اسمبلی کی ملاقات کافی نہیں، بانی سے پارٹی قیادت کی ملاقات ضروری ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ جن لوگوں کی فہرست دیں گے، ان کی ملاقات کرائی جائے لیکن فہرست میں شامل ناموں کے بجائے خود ہی دوسرے نام شامل کر دیئے جاتے ہیں۔ جب ملاقات کے لیے بار بار ایک ہی نام بھیجے جائیں گے تو شکوک پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اپنے عہدے سے متعلق کہا کہ بعض لوگوں کی چھوٹی موٹی خواہشات ہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے، بانی پی ٹی آئی نے انہیں بلا کر خود عہدہ دیا تھا تاکہ وہ ان کے بیانیے اور نظریے کی حفاظت کریں۔ آخری دم تک بانی کے نظریے کی حفاظت کروں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ غیر اہم لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...