پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے ہوگا، ایجنڈا جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 16 نومبر کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کل دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت میں منعقد ہوگا، جس میں محکمہ زراعت اور محکمہ فشریز سے متعلق ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی کی جانب سے مختلف عوامی اور انتظامی معاملات پر پانچ التواء کی تحریکیں پیش کی جائیں گی، جن کے ذریعے اہم مسائل ایوان کی توجہ کے لیے اٹھائے جائیں گے۔
اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت متوقع ہے، ایوان میں پولیس آرڈر اور پنجاب آرمز ترمیمی بل 2026 پیش کیے جائیں گے، جنہیں کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی اپنے حلقوں اور صوبے کو درپیش اہم عوامی مسائل بھی اٹھائیں گے، محکمہ زراعت اور فشریز کی کارکردگی، متعلقہ امور اور عوامی شکایات کے حوالے سے سوالات و جوابات اجلاس کی کارروائی کا اہم حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی، محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل سے متعلق ارکان کی جانب سے اظہار خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments