غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر محتاط الزام تراشی اور نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔
عالمی یوم برداشت پر صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر اور قانون کے مساوی تحفظ کے حق دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن سرگرمیوں میں بھی اسی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے، غیر محتاط الزام تراشی یا نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔
عوامی اداروں کو امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے خلاف سختی سے کارروائی کرنی چاہئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کےعقائد، نظریات کے احترام کا جذبہ برداشت کا اصل مفہوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کیلیے مشعل راہ ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ بالخصوص نوجوان تعصب کو مسترد کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments