اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ملکیت کے ثبوت 5 روز میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ایاز شوکت نے 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ ملکیتی دستاویزات موصول ہونے کے بعد تحریری وجوہات کے ساتھ فیصلہ کیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر درخواست گزار ملکیت کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا تو سی ڈی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
حکم امتناع سے متعلق سابقہ عدالتی حکم بھی اسی فیصلے میں شامل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments