پاکپتن میں وین اور آئل ٹینکر تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

پاکپتن (دنیا نیوز) بوریوالا روڈ پر وین اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، حادثے میں خواتین اور بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ 10 زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حادثے کے پیش نظر عارفوالا تحصیل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...