پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ گزشتہ میچ جیسی ہے، کوشش ہوگی کہ پہلے گھنٹے کا فائدہ اٹھایا جائے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کے خیال میں اس وکٹ پر چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔
واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments