ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب قشم جزیرے کے جنوب میں پرواز کرنے والے ایک امریکی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ڈرون کی شناخت ایم کیو ایم 170 کے طور پر کی ہے، ایرانی فورس کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کا نواں ڈرون ہے جسے اس نے قبضے میں لیا ہے۔
ایرانی دعوے کے مطابق ڈرون قشم جزیرے کے جنوب میں آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کررہا تھا، جہاں پاسدارانِ انقلاب نے اسے اپنے کنٹرول میں لیا۔
امریکی حکام کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی ردعمل یا ڈرون قبضے میں لیے جانے کی آزادانہ تصدیق فراہم کردہ رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments