مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول کاروبار میں رکاوٹ:تاجر رہنما
عوام میں بے چینی اور حکومت کے خلاف نفرت کا باعث بھی بن رہی ہیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل، چیئرمین میاں عبدالمنان (سابق رکن قومی اسمبلی) اور دیگر سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کا ایسا جال بچھا رہے ہیں، جس میں قوم موجودہ حکومت کی مدت اقتدار کے اختتام تک بری طرح جکڑی رہے گی۔ مہنگی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات صنعت و تجارت کے فروغ میں رکاوٹ ہیں، جبکہ عوام میں بے چینی اور حکومت کے خلاف نفرت کا باعث بھی بن رہی ہیں۔ اقتدار میں آنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائدین جلسوں میں اعلان کرتے تھے کہ حکومت میں آ کر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہیں کی جائیں گی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کیے گئے وعدے بھلا دیے گئے ۔ اس وقت مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ، اس کے باوجود حکومت ہر طبقے پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے ، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments