پٹرول قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں: بیرسٹر عمر منے خان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کو عوام کے لیے خوش آئند، حوصلہ افزا اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 328 روپے فی لیٹر ہونے کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی خودبخود کمی آنی چاہیے ۔ اس کے باوجود اگر قیمتیں کم نہیں کی جاتیں تو عوام کو لوٹنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا چاہیے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی امید افزا قدم ہے۔، اس کے اثرات روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں بھی نظر آنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments