ر اہوالی:ڈاکوؤں نے اشٹام فروش کو لوٹ لیا
ر اہوالی(نمائندہ دنیا )اشٹام فروش عرضی نویس سے ڈاکو موٹر سائیکل ،موبائل ، نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔
منڈیالہ وڑائچ کا توفیق احمد بسواری موٹر سائیکل صبح سویرے ضلع کچہری دفتر جارہا تھا کہ لوہیانوالہ نہر کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور موٹر سائیکل ،موبائل فون65ہزار روپے مالیتی، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔