ڈسکہ ہسپتال کی پارکنگ غیر محفوظ ، موٹرسائیکلیں چوری
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کی پارکنگ بھی غیر محفوظ ، پرچی فیس ادا کرنے کے باوجود موٹرسائیکلیں چوری ہونے لگ پڑیں، ہسپتال ڈسکہ میں چیک اپ کروانے کیلئے آنیوالے مریض اپنی موٹرسائیکلیں اور۔۔۔
کاریں پرچی فیس ادا کرکے پارکنگ سٹینڈ پر کھڑی کردیتے ہیں وہاں سے بھی موٹرسائیکلیں چوری ہوجاتی ہیں اب تک درجنوں موٹرسائیکلیں سول ہسپتال ڈسکہ کی پارکنگ سٹینڈ سے چوری ہوچکی ہیں سول ہسپتال ڈسکہ میں آنیوالے مریض اوران کے لواحقین اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں محفوظ بنانے کیلئے پارکنگ فیس ادا کرکے کھڑی کرتے ہیں مگروہاں پربھی چور اپنا ہاتھ صاف کرجاتے ہیں، سول ہسپتال ڈسکہ میں آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ایسی پارکنگ کاکیا فائدہ جہاں پر موٹرسائیکلیں اور کاریں محفوظ نہیں، پارکنگ سٹینڈ والے پرچی فیس موٹرسائیکل اور کار کی حفاظت کیلئے لیتے ہیں مگر وہ ان کی حفاظت نہیں کرتے اور الٹا وہاں سے چوری ہوجاتی ہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال ڈسکہ کی پارکنگ سٹینڈ سے چوری ہونیوالی موٹرسائیکلوں کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔