تنظیمات اہل سنت کے وفد کی عمر فاروق سے ملاقات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) تنظیمات اہل سنت پاکستان کے ذمہ داران مولانا حافظ محمد رفیق قادری، رانا محمد سلیم خاں ، محمد زاہد حبیب قادری، حاجی محمد یعقوب چشتی، چوہدری محمد اقبال ہنجرا ۔۔۔
صاحبزادہ ڈاکٹر محمد احمد نورانی ، شاذب چٹھہ ، حاجی محمد افضل باجوہ ، حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی، صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر رفیق ، مولانا طالب حسین مجددی نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر عمر فاروق ڈار ایم پی اے سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی، اس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت،ڈائریکٹر ایڈمن مقصود انجم رانا بھی موجود تھے ۔ عمر فاروق ڈار ایم پی اے چیئرمین واسا نے تنظیمات اہل سنت کے قائدین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا آنا میرے لئے باعث عزت و تکریم ہے میرے آفس کے دروازے بلاتفریق تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا کے ساتھ میری کوشش ہے کہ میں اپنے شہر گوجرانوالہ کی تعمیر وترقی اور فلاح بہبود اور صدقات جاریہ والے ایسے کام کروں جو دنیا آخرت میں کامیابی کا سبب اور شہر کے لئے ترقی کا باعث بنے تمام شہریوں سے التماس ہے کہ وہ بھی شہر کی تعمیر وترقی صفائی ستھرائی کے لئے محکمہ واسا کے ساتھ مکمل تعاون کریں واسا کے واجبات ادا کریں، شہریوں کی تعاون کے بغیر گوجرانوالہ کی تعمیر وترقی ناممکن ہے ۔