ڈسکہ :نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم کو آگ لگادی
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم کو آگ لگادی ۔
نامعلوم شخص سمبڑیال روڈ پر مقامی بینک کی اے ٹی ایم لابی میں داخل ہوااور مشین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہا ، جیب سے لائٹر نکال کر ایئر کنڈیشنر کے تاروں کو آگ لگا دی جس سے اے ٹی ایم کو بھی نقصان پہنچا ۔تھانہ سٹی پولیس نے بینک منیجر ارشد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔