سنٹرل جیل میں 37 نا بالغ ،40 خواتین ،3890 مرد قید

سنٹرل جیل میں 37 نا بالغ ،40 خواتین ،3890 مرد قید

ایک سال میں 12 ہزار801 ملزموں کی رہائی روبکاریں ،20 ہزار سے زائد ضمانتیں دائر

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )ضلع بھر کی عدالتوں سے 2025 کے دوران 12 ہزار 801 ملزموں کی رہائی روبکاریں سنٹرل جیل بھجوائی گئیں ، ضلع کی سیشن عدالتوں میں 20 ہزار 261 ملزموں نے عبوری اور بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں دائر کیں۔ تفصیل کے مطابق 2025 میں قتل اقدام قتل ڈکیتی چوری اغوا سمیت دیگر سنگین اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں 20 ہزار 261 ملزموں نے گوجرانوالہ نو شہرہ ورکاں،وزیر آباد اور تحصیل کامونکے کی سیشن عدالتوں میں عبوری اور بعد ازگرفتاری درخواست ضمانتیں دائر کیں ۔ ضلع بھر کی عدالتوں سے 12 ہزار 801 ملزموں کی رہائی روبکاریں سنٹرل جیل بھجوائی گئیں ۔ سنٹرل جیل میں 3 ہزار 890 ملزم قید ہیں جن میں سے 2415 اسیروں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ 37 نابالغ ملزم سلاخوں کے پیچھے بند ہیں جبکہ قتل سمیت دیگر سنگین اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں بند خواتین کی تعداد 40 ہو گئی ہے ۔ 2024 میں 13 ہزار سے زائد ملزموں کی رہائی روبکاریں سنٹرل جیل بھجوائی گئی تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں