ڈپٹی کمشنر نے لدھیوالہ وڑائچ میں لیڈیز پارک کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے لدھیوالہ وڑائچ  میں لیڈیز پارک کا افتتاح کر دیا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل مجید اور سابق ایم پی اے حاجی امان اﷲ وڑائچ کے ہمراہ لدھیوالہ میں 60لاکھ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کئے جانے والے لیڈیز پارک کا افتتاح کر دیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارک کی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پارک میں لائبریری کا اضافہ احسن قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں