لدھیوالہ وڑائچ:نشئیوں کے ڈیرے سے خاتون کی لاش برآ مد ،ساتھی فرار

 لدھیوالہ وڑائچ:نشئیوں کے ڈیرے  سے خاتون کی لاش برآ مد ،ساتھی فرار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ کے محلہ اسلام آباد میں نشئیوں کے ڈیرے سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔

 تھانہ سٹی کے محلہ اسلام آباد میں نشئیوں نے ایک ڈیرہ بنا رکھا ہے جہاں سے لدھیوالہ پولیس کو 40 سالہ صفیہ بی بی کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق خاتون نشہ کی عادی تھی اور آئس کی اوور ڈوز کی وجہ سے موت واقع ہوئی ،خاتون کی موت کے بعد ڈیر ے سے اس کے نشئی ساتھی فرار ہو گئے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں