تتلے عالی:سیم نالہ کی صفائی دوبارہ شروع ، گندگی کے ڈھیروں کا صفایا
تتلے عالی(نامہ نگار )روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر سیم نالہ کی صفائی دوبارہ شروع ،گندگی کے ڈھیر بھی اٹھا لئے گئے ۔
تتلے عالی سیم نالہ کی صفائی ہفتہ کے روز کرین مشینوں سے شروع کی گئی تھی جو پیر کے روز2ایکڑ سیم نالہ کی صفائی کے بعد واپس چلی گئیں ۔روزنامہ دنیا میں خبر کی اشاعت کے بعد کرین مشین سے نہ صر ف سیم نالہ کی دوبارہ صفائی شروع ہو گئی بلکہ ٹرالیوں کے ذریعے گندگی کے ڈھیر بھی اٹھا د ئیے گئے ۔