مریم نواز ہیلتھ کلینک جہلن میں لیڈی ڈاکٹر کی غیر حاضری، اے سی کا اظہار تشویش
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے یونین کونسل جلہن کے دورے کے دوران دیہی مرکز مال، مریم نواز ہیلتھ کلینک، قبرستان اور نادرا کی زیرِ تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک میں و یمن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری، صفائی کی ناقص صورتحال اور آٹو کلیو کی عدم صفائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو فوری بہتری کی ہدایت کی۔ قبرستان کے راستے کی تعمیر کے حوالے سے ریونیو آفیسر، پٹواری، نمبردار اور معززینِ علاقہ کے ہمراہ موقع کا جائزہ لیا ۔