ایم ڈی پی ایچ اے کا پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ

ایم ڈی پی ایچ اے کا پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ کے ایم ڈی شاہد عباس جوتہ نے علی الصبح شہر کے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ کیا۔

 انہوں نے جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے کاموں کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود افسران و انجینئرنگ ٹیموں کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا گوجرانوالہ کو خوبصورت، سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔دورے کے دوران ایم ڈی ہارٹیکلچر نے مختلف پارکوں میں جاری کاموں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے پیپلز کالونی اور پسروڑ روڈ پر جاری گھاس لگانے کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ دیگر بیوٹفکیشن سرگرمیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔شاہد عباس جوتہ نے شمسی انڈر پاس اور پیپلز کالونی انڈر پاس پر فوری طور پر پینٹ ورک شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز پر لائٹس کی تنصیب کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں