2025گزر گیا ، ڈسکہ میں کوئی بڑا منصوبہ شرو ع نہ ہوسکا

 2025گزر گیا ، ڈسکہ میں  کوئی بڑا منصوبہ شرو ع نہ ہوسکا

موترہ(نامہ نگار)سال 2025گزر گیا ڈسکہ شہرمسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہونے کے باوجود کوئی بڑا منصوبہ شرو ع نہ ہوسکاسیاستدانوں کی طرف سے شہریوں کو ایک سال اور سبز باغ دکھاکر گزار دیاگیا۔

 تحصیل ڈسکہ تین حلقوں این اے 75اور پی پی 50اور51پر مشتمل ہے اور تحصیل ڈسکہ کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جاتا ہے یہاں پر عرصہ دراز سے مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوتی آرہی ہے جبکہ شہری آج بھی ناقص سیوریج سے گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑے گندے پانی سے گزر نے پرمجبور ہیں اور شہری نومنتخب سیاستدانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں