صدر سوسائٹی حاجی امجد سلیم بٹ عہدے پر بحال
راہوالی (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس آصف حفیظ نے آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار اور سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹیز کے احکامات کو معطل کرکے صدر سوسائٹی حاجی امجد سلیم بٹ کو اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ امجد سلیم بٹ دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکتے ہیں ۔
عدالت نے رجسٹرار اور سیکرٹری کے احکامات کو عبوری طور پر معطل کرکے درخواست گزار کو ریلیف دیتے ہوئے آئندہ سماعت 31جنوری مقرر کردی ۔