ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی سالانہ رپورٹ جاری،39 ہزار افراد کی جانیں بچائی گئیں

ریسکیو 1122 سیالکوٹ  کی سالانہ رپورٹ جاری،39 ہزار افراد کی جانیں بچائی گئیں

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 سیالکوٹ کو سال 2025 میں کل تین لاکھ 42 ہزار 74 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمرجنسی کالز 40 ہزار جبکہ باقی کالز معلومات اور غیر ضروری تھیں۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے 2025 کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق بروقت رسپانس کر کے 39799 لوگوں کی جانیں بچائی گئیں ریسکیو موٹر بائیک ایمبولنس سروس کے تحت تنگ گلیوں اور رش والے علاقوں میں جلد پہنچ کر 12709 فرسٹ ریسپانڈر ریسپانس دیا گیا عام شہریوں کو 156 تربیتی کورسز کروائے گئے ،سیفٹی پروگرام بھی کروائے گئے یونین کونسل سطح پر بھی ریسکیوز سکاؤٹس ٹیموں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں