2025:گوجرانوالہ زون ،سمگلرزسمیت1455 ملزم گرفتار

2025:گوجرانوالہ زون ،سمگلرزسمیت1455 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے سال 2025کے دوران 13ریڈ بک کے انسانی سمگلرز سمیت1455 کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دس ملین سے زائد ریکوری کی گئی۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث 1455 ملزموں کو گرفتار کیاجن میں 178 اشتہاری بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزموں میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب 13 انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔سال کے دوران 5261 انکوائریاں اور 1656 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 713 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروائے گئے رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 58 ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی گئی۔ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 1128 ملزموں کو گرفتار کیا گیابجلی اور گیس چوری میں ملوث 22 ملزموں کو گرفتار کیا گیا

بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث مختلف سرکاری اداروں کے 24 افسروں کو گرفتار کیا گیارواں سال کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 5 مقدمات درج کئے گئے منی لانڈرنگ میں ملوث 8 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔پاسپورٹ مافیا کے خلاف 10 چھاپہ مار کارروائیوں میں 17 ملزموں کو گرفتار کیا گیا پاسپورٹ ایجنٹوں کے خلاف 8 مقدمات درج کئے گئے ۔حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر سے 10 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی چھاپوں کے دوران 9.1 ملین پاکستانی روپے بھی برآمد کئے گئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بدعنوانی کرپشن اور منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال بینک اکاونٹس اور پراپرٹیز کو سیز کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں