ڈسٹرکٹ بار کی چار سیٹوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

 ڈسٹرکٹ بار کی چار سیٹوں  پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں نائب صدرجوائنٹ سیکرٹری لائبریری سیکرٹری اور آڈیٹر کے سیٹوں پر امیدوار ان بلا مقابلہ منتخب کر لیے گئے ۔

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں عمران سمرا ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ نائب صدر ، علی حسن چیمہ ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری،بلال کنگ ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری اور افتخار شاہ بلا مقابلہ آڈیٹر منتخب ہو گئے ۔ وکلانے ان بلا مقابلہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب عہدیداران بار کی فلاح کے لیے بہترین خدمات انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں