سی سی ڈی نے 8 سال سے فرار اشتہاری کو بلغاریہ سے تحویل میں لے لیا

سی سی ڈی نے 8 سال سے فرار  اشتہاری کو بلغاریہ سے تحویل میں لے لیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی سی ڈی پنجاب کے سپیشل آپریشنز سیل نے یورپ کے ملک بلغاریہ کے سپریم کورٹ سے مقدمہ جیت کر 8 سال سے فرار اشتہاری مجرم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

سپیشل آپریشنز سیل کے انچارج خالد نواز وریاکی سربراہی میں ٹیم نے تھانہ سٹی وزیرآباد کے مجرم اشتہاری علی رضا جو پولیس کو 9سال سے مطلوب تھا اسے تحویل میں لے لیا۔ سی سی ڈی نے انٹرپول سے مجرم اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور بلغاریہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرم نے 9 سال قبل اپنی ہمشیرہ کو پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے بیان دینے پر عدالت آتے ہوئے لڑکے کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں