2026 کا پہلا مقدمہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کادرج
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)تھانہ نوشہرہ ورکاں میں سال 2026 کا پہلا مقدمہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کیخلاف درج ہوا ۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے لاہوری چونگی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفت اﷲ کو گیس ریفلنگ کرتے پکڑ لیا اور موقع سے گیس سلنڈر اور مشین وغیرہ قبضہ میں لے لی۔ ایس ایچ او انسپکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی غیر قانونی گیس ریفلنگ انتہائی خطرناک اور جان لیوا کاروبار ہے ۔