تتلے عالی :2025میں کسی منصوبے پر کام شروع نہ ہوا
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں2025کے دوران کسی ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی تحصیل نوشہرہ ورکاں کا سب سے بڑا قصبہ ہے جسکی آبادی50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے لیکن یہ ترقیاتی کاموں سے محروم چلاآرہاہے ،یہاں سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بلال اعجازقومی اسمبلی کے ممبر بنے دوبارہ گنتی میں چودھری اظہر قیوم ناہرا جیت گئے جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارقم خان سے ن لیگ کے سابق صوبائی وزیرچودھری اقبال گجر کو شکست دی تھی۔سال2025کے دوران تتلے عالی میں کسی ایک ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔