ڈسکہ سرکل میں ڈکیتی اور چوری کی درجن بھر وارداتیں

ڈسکہ سرکل میں ڈکیتی اور چوری کی درجن بھر وارداتیں

ڈسکہ ،ہیڈ بمبانوالہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ڈسکہ سرکل میں درجن بھر وارداتوں کے دوران شہری لٹ گئے ۔محلہ محمدپورہ میں عامر کاظمی گھر کے گیراج سے کار نکال رہاتھاکہ۔۔۔

ملزم نے اسلحہ تان لیانا رکنے پر سیدھا فائر مارا جو کار کے سامنے شیشے پر لگا جس سے کار بے قابو ہوکر سامنے دیوار سے جاٹکرائی جس سے دیوار گر گئی اور لینٹر کار کے اوپر آگرا اور کار کا کافی نقصان ہوا جبکہ ملزم اسکی جیب سے دولاکھ 70ہزار روپے نکال کر لے گیا، انود پور کے قریب دوافراد نے زاہد سے نقدی 20ہزارروپے چھین لئے ، ارشد ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جارہاتھاکہ سبزی منڈی روڈ پر دونامعلوم افراد نے موٹر سائیکل، نقدی 4ہزارروپے اور موبائل چھین لیا، گلوٹیاں کلاں میں ملزم عبدالرحیم کے ڈیرہ سے نقدی 10ہزار ،213کبوتر، 4 بکریاں، 16 مرغے اور موبائل لے گئے ، کانواں لٹ میں شہباز کے زیرتعمیر مکان سے پانی والی موٹر، ایک من سریا، ٹوٹیاں، شاور مالیتی 30ہزار، رام ارائیاں کلاں میں اورنگزیب کے ڈیرہ سے 20عدد اصیل مرغ اور مرغیاں مالیتی 20ہزاراور جامکے چیمہ میں عبدالمنان کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل 125چوری کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں