عوام کی خدمت، قومی مفاد اولین ترجیح :افضل منشا
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)چیئرمین مرکزی انجمن تاجران اورسٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشا نے تمام اہلِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ۔۔۔
ہم دعاگو ہیں کہ آنے والا سال پیارے وطن کے لیے امن، خوشحالی، اتحاد اور ترقی سے بھرپور ہو، گزرا ہوا سال چیلنجز سے خالی نہ تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی مضبوط سیاسی اور سماجی جدوجہد سے ثابت کیا کہ عوام کی خدمت، قومی مفاد اور استحکام ہی ہماری اولین ترجیح ہے آئندہ سال ہم عوامی مسائل کے حل، بہتر معیشت اور مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔