گجرات پولیس کی سالانہ رپورٹ،قتل واقعات 30فیصدکم
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )گجرات پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری ، ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی معہ قتل کے واقعات میں 100 فیصد کمی جبکہ قتل کے مقدمات میں 30 فیصد، رابری میں 32 فیصد، ریپ کے واقعات میں 12 فیصد اور متفرق جرائم میں مجموعی طور پر 33 فیصد کمی ہوئی۔ترجمان گجرات پولیس کے مطابق سال کے دوران 5428 سے زائد اشتہاری و مفرور ملزم گرفتار کیے گئے ۔ پولیس نے 110 خطرناک ڈکیت گینگز کو ٹریس کرکے 320 ملزموں کو گرفتار اور 13 کروڑ 61 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ 2425 منشیات فروش گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، آئس اور شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف 1927 مقدمات درج کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے بھی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی ریکوری کی۔