اعلیٰ نسل کے مرغے سریا اور موٹر سائیکل چوری
راہوالی (نامہ نگار)وارداتوں میں اعلیٰ نسل کے مرغے ، سریا اور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔
تلونڈی کھجور والی کے شاہزیب کے زیر تعمیر مکان سے رات کے وقت چور اس کے 7عدد اعلیٰ نسل (شامو) کے مرغے مالیتی ساڑھے 3لاکھ اور 22ہزار کا سریا چوری کرکے لے گئے۔ترگڑی گاؤں کے عمران امانت کے گھر کے باہر کھڑی کی جانے والی اسکی موٹر سائیکل چورلے گیا۔