کرنل شیر خان شہید کے 56 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا

کرنل شیر خان شہید کے 56 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اولڈ بوائز ایسوسی ایشن گورنمنٹ پائلٹ سکول سیالکوٹ کے زیر اہتمام نشان حیدر کرنل شیر خان شہید کے 56 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا۔

کرنل شیر خان نے 7 جولائی 1999 کو کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کی عسکری تاریخ کا سنہری باب مرتب کیا۔ اس موقع پر شہید کرنل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کرنل شیر خان شہید یکم جنوری 1970 کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ صوابی میں پید ا ہوئے ۔ تقریب میں مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ضلعی دفتر اطلاعات ایم اویس، اولڈ بوائز گورنمنٹ پائلٹ سکول سیالکوٹ کے جنید آفتاب، عرفان شیروانی، عبد الستار خان، عابد بھٹہ، جمشید، عرفان، اسد، تنویر راٹھور، وسیم منہاس، ریاض بٹ، فوٹو گرافر بلال اور دیگر شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں