پٹرول پمپ سمیت دو غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل
گجرات،جلالپورجٹاں (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے کارروائی کرتے ہوئے جلالپور جٹاں میں پٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر سیل کر دیا ۔
نیز دو غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں بھی سیل کر دی گئیں، دونوں غیر قانونی آئل ایجنسی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔