کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ،حل کے احکامات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کیلئے واضح ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنا اور انکے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اور ہر مسئلے کو میرٹ پر حل کیا جائے ۔ عوامی خدمت میں غفلت برتنے والے افسروں و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں