رمضان میں گرانفروشی پر 280 دکانیں سیل‘ 254افراد گرفتار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سپیشل پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے یکم سے9رمضان تک 28ہزار 309سے زائد چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
گرانفروشی میں ملوث افراد کو 75 لاکھ 13 ہزار 5سو روپے سے زائدکا جرمانہ عائد، 5 مقدمات کا اندراج ،280گوداموں/دکانوں کو سیل اور 254افراد گرفتار، 27فروری کو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف 3ہزار 4سو سے زائد کاروائیاں کیں ۔