سمبڑیال میں چوریاں وڈاکے‘ شہری مال و زر سے محروم

سمبڑیال میں چوریاں وڈاکے‘ شہری مال و زر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وز ر سے محروم ۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع ورسالکے کے رہائشی رانا کاشف کی گاڑی گھر سے باہرکھڑی تھی کہ۔۔۔

نامعلوم چور ایک لاکھ 50ہزار روپے کے ٹائر چوری ،نہر اپر چناب الیوالی پل کے قریب 2کس موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے فیکٹری ملازم عثمان غنی سے 35 ہزارروپے ،محمد ارشد کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل، گلی نمبر7نیلم بی بی کے گھر سے چارجنگ پرلگا موبائل فون ، محمد مرتضیٰ کا موبائل فون ،موضع ویروالہ کے رہائشی کرامت علی کے ڈیرہ سے موٹر بجلی ،نہر راوی لنک مرالہ ساہووالہ پل کے قریب دوکس موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے محمد عباس سے30ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ،موضع دادوالی میں ضیا ء اﷲ ولد محمد اسلم کے ڈیرہ سے 3لاکھ روپے مالیت کے 4بکرے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں