پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم دورہ عمان کے بعد وطن پہنچ گئی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم 2026 عمان کا کامیاب انٹرنیشنل ٹور مکمل کرکے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچ گئی
ٹیم نے عمان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلی ،سکواڈ میں پرائم ہاکی کلب تتلے عالی کے دو کھلاڑی گول کیپر رانا فہد علی اور عبداﷲ عمران بھی شامل تھے تتلے عالی آمد پر دونوں کھلاڑیوں کا کوچ و جنرل سیکرٹری رانا نذیر حسین پرائم ہاکی کلب اور غضنفر علی شہید ہاکی کلب کی انتظامیہ نے استقبال کیا۔