گجرات: سیوریج سسٹم کی بحالی اور ری ماڈنگ کا منصوبہ

گجرات: سیوریج سسٹم کی بحالی اور ری ماڈنگ کا منصوبہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )سیکرٹری ہاؤ سنگ ‘ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نورالامین مینگل نے گجرات کا دورہ کیا دوران دورہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا،

 سیکرٹری ہاؤسنگ نے کچہری چوک (ظہور الٰہی سٹیڈیم)میں زیر تعمیر 100 کیوسک استعداد کے حامل جدید ڈسپوزل سٹیشن کا جائزہ لیا ،بعد ازاں انہوں نے مدینہ سیداں میں 40 کیوسک کے ڈسپوزل سٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں نکاسی آب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے ، کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھاشہر میں 20کلومیٹر طویل نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں,10.5 کلومیٹر پرانے اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی اور ری ماڈلنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،بارشی و سیلابی پانی کے نکاس کیلئے 35 کلومیٹر ڈرین نیٹ ورک کی صفائی بحالی وبیڈ ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں