مکی روڈ پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا ،110کلو گوشت تلف

مکی روڈ پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس  پکڑا گیا ،110کلو گوشت تلف

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مکی روڈ پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا جس میں سے 110کلو گوشت تلف کردیا جبکہ رانا کالونی اور حافظ آباد روڈ پر 2 ڈیری شاپس بند کرکے 2 مقدمات درج کر اد ئیے ۔

 بتایا گیا ہے کہ دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک شاپس کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ، غیر قانونی مذبح خانے میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت تیار کیا جارہا تھا، قوانین کے خلاف واش روم کیساتھ گوشت لٹکایا پایا گیا، گوشت لٹکانے کیلئے زنگ آلود ہکس کا استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں